ہندو مذھب میں لڑکیوں کی کتوں سے شادی کرنے کا ایک رسم ہے - ایسا رسم پورے ہندوستان میں نہیں ہے بلکہ کچھ صوبوں میں کچھ خاص قسم کی لڑکیوں کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جاتا ہے- مگر کیوں؟ ہندو مذہب میں ہر آدمی کی ایک کنڈلی بنائی جاتی ہے جسے ہندو مذہب کے پنڈت بناتے ہیں- یہ پنڈتوں کے پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ہے جسے مذھب کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے اور ضروری قرار دے دیا گیا ہے- کنڈلی بناتے وقت اس میں کچھ خامیاں نکال ڈی جاتی ہیں جسکو ٹھیک کرنے کا طریقہ صرف پنڈتوں کے پاس ہوتا ہے- اب جس لڑکی یا لڑکے کی کنڈلی میں کوئی خامی ہوئی اسے اسی طرح کے عجیب و غریب رسومات کا سامنا کرنا پڑتا ہے- شادی سے پہلے انہیں کتا،بلی، اور درخت وغیرہ سے شادیاں کرنی پڑتی ہے- یہ خاص شادی ہندوستان کے صوبہ جھارکھنڈ میں ٢٠١٤ میں ہوئی تھی جو اس وقت میڈیا میں بحث کا موضوع تھی-
چار سال کے بچے کی کتیا سے شادی |
حال ہی میں یعنی اسی مہینے کی پندرہ تاریخ کو اسی طرح کا ایک اور معاملہ اسی صوبہ سے سامنے آیا ہے جہاں ایک چار سال کے بچے کی شادی ایک کتیا سے کرائی گئی- اسکا قصور محض اتنا تھا کہ اسکا پہلا دانت اوپر کے مسوڑھے میں نکل آیا تھا- اور مذکورہ گاؤں میں جسکے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے اسے کتے یا کتیا سے شادی کرنی پڑتی ہے-
اس خبر کی تصدق کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں جو اس وقت نیوز چینلوں پر دکھاۓ گئے تھے
__________________________________
____________________________________
آپ دنیا کے کسی خطے میں رہتے ہوں وہاں کے عجیب و غریب رسومات یہاں شیر کریں تاکہ دوسری دنیاکے لوگ اس سے واقف ہوں- آپ اپنے مضامین، نظمیں،کہانیاں وغیرہ یہاں شائع کروا سکتے ہیں- مجھے آپکے میل کا انتظار ہے
worst
ReplyDelete