یہ واقعہ مارچ کا ہے مگر عوام میں یہ خبر ابھی آئی ہے- ١٨ مارچ کو صدر جمہوریہ
رامناتھ کووند اپنی اہلیہ سویتا کووند کے ساتھ اڑیسہ کے پوری میں مشہور مندر جگن
ناتھ مندر کی زیارت کو گئے تھے- یہ الزام ہے کہ مندر کے خادمین نے انکو گربھ گرہ
میں جانے سے روکا اور انکی اہلیہ کے ساتھ زیادتی کی-
اس بات کا ذکر ٢٠ مارچ کی
میٹنگ کی رجسٹر میں بھی موجود ہے- مندروں اور مزاروں کے گربھ میں ایسا کیا ہوتا ہے
پتا نہیں کہ برہمن اور مجاور عام لوگوں کو وہاں نہیں جانے دیتے- ایسا ممکن ہے کہ
اس خاص جگہ پر صرف برہمن ہی جا سکتے ہوں جسکی وجہ سے انہیں وہاں جانے سے روکا گیا
ہو- واضح ہو کہ صدر جمہوریہ کو بھاجپا نے ڈنکے کی چوٹ پر دلت ثابت کیا ہے-
مقامی انتظامیہ نے اس معاملے میں تفتیش کا بھروسہ دلایا ہے- معاملہ اس وقت
سرخیوں میں آیا جب صدر جمہوریہ کے دفتر سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خط ارسال کیا گیا اور
انکی اہلیہ کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کا ذکر کیا گیا- مندر انتظامیہ نے بھی بدسلوکی کو
قبول کر لیا ہے مگر اسکی تفصیل دینے سے انکار کر دیا ہے-
__________________________________________
No comments:
Post a Comment